

Loading content...
جو رسول تکوینی و معنوی ہیں وہ سارے معصومین صلوات اللہ علیھم اجمعین ہیں یہ بھی آپ کو بتا دینا چاہتا ہوں کہ امور تکوین کے جو بھی رسول ہوتے ہیں جب وہ ظاہر ہوتے ہیں تو ہمیشہ اس نوع کے جامے میں ظاہر ہوتے ہیں کہ جس نوع کے پاس انہیں بھیجا جائے اس لئے بشر کے سامنے وہ جامہ ٔ بشری میں ظاہر ہوتے ہیں چاہے وہ رسول ملکی ہوں یا معنوی جب تک وہ خود آگاہ نہ کریں انہیں کوئی نہیں پہچان سکتا جیسا کہ جناب جبریل کو والدہ ٔجناب عیسیٰ سلام اللہ علیھا نہ پہچان سکیں اس پہ مزید بات آگے ہوگی
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار