

Loading content...
اسی طرح اس حکومت الہی اور قسط اللہ کے قیام کیلئے صرف انبیا و رسل ہی نے نہیں آنا بلکہ آئمہ ٔ ہدیٰ صلوات اللہ علیھم اجمعین نے بھی تشریف لانا ہے کیونکہ ہم زیارتوں میں بار بار انہیں قوامون بالقسط کے لقب سے ملقب کرتے ہیں اور اپنی طرف سے نہیں بلکہ ان کی تعلیم فرماودہ زیارتوں میں انہیں قوامون بالقسط کہتے ہیں یعنی قسط کو قائم فرمانے والے اور قسط کا قیام ہمارے شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے زمانے میں ہونا ہے تو لازماً وہ جب بھی تشریف لائیں گے تو حکومت الہی کے قیام میںان کے ساتھ تمام انبیاء علیھم السلام بھی بھر پور حصہ لیں گے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار