

Loading content...
اگر ہم بھی اس آیت کا وہ مفہوم لیں کہ جو عمومی طور پر لیا جاتا ہے تو اس کے معنی یہ ہوتے ہی انبیا و رسل علیھم السلام کی آمد کی وجہ صرف انسان کو آپس میں ایک جیسا سلوک کرنے پر آمادہ کرنا تھا معجزات ملے تو اس لئے کہ کوئی انسان کسی دوسرے انسان کے ساتھ غیر مساویانہ رویہ نہ رکھے کتاب ملی تو وہ بھی اسی لئے کہ کوئی کسی کے ساتھ غیر منصفانہ سلوک نہ کرے میزان کو ان کی معیت میں نازل کیا گیا تو اس کی وجہ بھی یہی تھی کہ انسان اپنے جیسے کسی دوسرے انسان کے ساتھ معاملات دنیا میں غیر عادلانہ برتاؤ نہ کرے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار