

Loading content...
اس کی وضاحت کیلئے ایک واقعہ پیش کرتا ہوں کہ شہنشاہ انبیا حبیب کبریا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی بارگاہ میں ایک جاہل بدو آیا اور اس نے آ کر دور سے انہیں بے ادبانہ انداز میں صرف نام سے پکارا اور عرض کیا کہ کیا آپ ہی ہیں جو فرماتے ہیں کہ زنا کرنا جائز نہیں ہے جبکہ یہ سارے عرب میں مدتوں سے رائج ہے ؟ اس کی اس بات سے صحابہ ٔ کرام رضوان اللہ علیھم جوش میں آگئے اور تلواریں نکال لیں اس پر آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے انہیں روکا اور اس بدو کو اپنے پاس بلایا اور فرمایا اے بھائی کیا تو یہ پسند کرتا ہے کوئی تیری لڑکی یا بہن کے ساتھ زنا کرے؟ ( کیونکہ عرب کے غیور لوگ تو اپنی لڑکیوں کو صرف اس لئے پیدا ہوتے ہی زندہ دفن کر دیتے تھے کہ انہیں اپنی لڑکی کسی کے عقد میں بھی نہ دینا پڑے ) اس بدو نے عرض کی اگر کوئی میری لڑکی کی طرف آنکھ اٹھا کر بھی دیکھے تو میں اس کی گردن اڑا دوں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار