

Loading content...
اس آیت سے ایک یہ بات سامنے آتی ہے کہ قسط میزان سے متعلق معیاری ایک رویے کا نام ہے معیاری رویہ یہ ہوتا ہے کہ انسان کسی بھی چیز پر اچھے یا برے ہونے کا جو حکم لگاتا ہے وہ اس کے معیاری رویے سے ہوتا ہے جیسا کہ انسان جب کسی کے سامنے بولتا ہے تو اس کی بات یا صدق ہوتی ہے یا کذب یعنی کلام کے معیار کو تولنے کے بعد یہ دو معیاری رویے ہمارے سامنے آتے یعنی ہر چیز میں اچھائی برائی کا تصور موجود ہے اسی طرح اس کی اچھائی کا جو رویہ ہوتا ہے اس کا بھی ایک نام ہوتا ہے اور اس میں برائی کا جو رویہ ہوتا ہے اس کا بھی ایک نام ہوتا ہے اسی طرح اوزان کے معاملے میں بھی اچھائی اور برائی کا معیاری پیمانہ ہوتا ہے اور اس میں بھی اچھائی اور برائی کا تصور موجود ہوتا ہے اور ان کے اپنے اپنے نام بھی موجود ہیں جیسا کہ انسان جب تولتا ہے تو اس میں یا تو درست کام کرتا ہے یا پھر غلط کام کرتا ہے اس میں کمی بیشی کرتا ہے اگر اوزان کے معاملے میں کوئی کمی بیشی ہوتو اسے خسر یا خسارا کہاجاتا ہے اور اگر ماپ میں یعنی کسی برتنی پیمانے کے حساب سے تولنے میں کمی بیشی کی جائے تو اسے طف کہتے ہیں اور اگر دونوں کے معاملے میں کوئی کمی بیشی نہ ہو تو پھر اسے قسط کہاجاتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار