

Loading content...
دوستو جو لوگ علم الالسنہ ( لسانیات ) سے تھوڑا سا بھی مس رکھتے ہیں وہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ دیگر زبانوں کی طرح عربی بھی اپنے گرد و نواح میں بولی جانے والی زبانوں کی یلغار سے متاثر ہوئے بناں نہیں رہ سکی اس لئے عربی میں 25%فی صد الفاظ قدیم زبان عبرانی کے ہیں اور 10%فی صد الفاظ قدیم متروک زبان سریانی کے ہیں اور بہت سے الفاظ رومن اور فارسی کے ہیں جنہیں عربوں نے معرب کرلیا تھا یعنی عربی میں بدل لیا تھا ان کے اسی عمل میں لفظ قسط بھی عبرانی سے عربی میں داخل ہوا تھا عبرانیوں میں ناپ تول کا ایک وزن تھا جسے صاع کہاجاتا تھا جو 154تولے کے برابر تھا یعنی 1796. 22 گرام کے مساوی تھا اس کے نصف حصے کو قسط کہا جاتا تھا یعنی ایک قسط 77تولے یا 898 .11 گرام کے برابر تھا اور یہی قسط لکڑی کا ایک پیمانہ تھا جیسے گندم تولنے والے لکڑی کا ایک ُ ُ ٹوپہ بنا لیتے ہیں اسی طرح عموماً جنس اسی قسط کے پیمانے سے تولی جاتی تھی اور اس طرح گنا جاتا تھا کہ یہ ایک قسط یہ دوسری قسط یہ تیسری قسط اسی سے ہر اس چیز کو جو یک مشت نہ ملے اس کے ملنے کے عمل کو اقساط کہا جاتا تھا یعنی یہ چیز قسطوں میں لی یا دی جائے گی سرائیکی سمجھنے والے اچھی طرح جانتے ہیں کہ اجناس کو تولا نہیں جاتا تھا بلکہ اس کے لئے مخصوص لفظ تھا ُ ُ منڑن یعنی تولنے میں اور اس میں فرق یہ ہے کہ تولنے کیلئے ایک وزن ترازو کے دوسرے پلڑے میں رکھا جاتا ہے اور اس کے مقابل جنس تولی جاتی ہے کہ یہ اتنے کلو ہے اتنے من ہے وغیرہ اگر تولنے کی بجائے ایک پیمانہ بنالیا جائے یعنی ایک ایسا برتن بنا لیاجائے جو کسی وزن کے برابر کا ہو تو اسے سے گن کر جو چیز دی جائے اسے منڑن کہا جاتا ہے اور اسی طرح قسط تولنے کا نہیں ُ ُ منڑنے کا ایک پیمانہ تھا اور عربی میں اس کے لئے مکیال کا لفظ مخصوص تھا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار