

Loading content...
روزے رکھ رہے ہیں پھر شوال کا چاند دیکھا تو عید کرلی اب یہ خیال کریں کہ انتیس ماہ رمضان کو ہم چاند پر اتر گئے اور ایک ہفتہ وہاں رہے کیا وہاں بھی یہ تعینات ہیں کہ یہ رمضان کا چاند ہے یہ شوال کا ہے ؟ وہاں تو ایک ہی چاند ہے جو کبھی ڈوب نہیں سکتا اس کا ڈوبنا نکلنا بال کی طرح باریک ہلال ہونا اور بھر پور جوانی کے کمال پہ بدر ہونا یہ سب اہل زمین کیلئے ہے اس کی ذات میں یہ باتیں نہیں ہیں اسی طرح انوار الہی کے سارے تعینات زمینی ہیں وہاں حقیقت حجتیہ ٔ محمدیہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم میں ان کا کوئی تعین نہیں ہے اور ان کا جو تعین زمینی ہوتا ہے اس میں ساری دنیا پہ زمانے کے امام کا حکم چلتا ہے جیسے ماہ ِرواں کے اعمال ہوتے ہیں اور یہی حجاب اللہ الاکبر ہوتا ہے اور اس دور میں حجاب اللہ الاکبر ہمارے شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف ہیں اب ہمارے سارے معاملات انہی کی ذات پاک سے وابستہ ہیں کیونکہ یہی اللہ جل جلالہ کے حجاب دوراں ہیں اور ہمارے حاکم زمانہ ہیں اور ہمارے جملہ اعمال کا اور تکالیف شرعی کا تعلق ان سے ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار