

Loading content...
تو سب سے پہلا پردہ خود اس کی اپنی ذات ہوتی ہے اور اس طرح جب وہ پردے ہٹانا شروع کردیتا ہے تو ایک مقام ایسا آتاہے کہ جہاں سارے پردے ختم ہوجاتے ہیں تو وہاں ذات حق کے سامنے صرف ایک ہی پردہ رہ جاتا ہے اور وہ پردہ حقیقت محمدیہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا ہے اور یہ حقیقت وہ ہے کہ جہاں چہاردہ معصومین پنجتن پاک اور باقی نوری خاندان ِ پا ک صلوات اللہ علیھم اجمعین کے امتیازیات اور انفرادی تعینات معدوم ہوجاتے ہیں اور وہاں وہ ایک ذات ہوجاتے ہیں اور ان میں کوئی فرق نہیں ہوتا جیسے سارے قطرے سمندر میں ذاتی تشخص باقی نہیں رکھتے اسی طرح اس مقام حقیقت حجتیہ ٔ محمدیہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم میں کلنا واحد بن جاتے ہیں ہاں زمین پر جو اس کا عکس منعکس ہوتا یا اس کا مؤثر جو کائنات کو متاثر کرتا ہے وہ زمانے کے امام کا ہوتا ہے ہر دور میں زمانے کے امام ہی حجاب اللہ الاکبر ہوتے ہیں اس کی مثال ایسی ہے جیسا کہ ہم چاند دیکھتے ہیں وہ ماہ رمضان کا چاند ہے ہم
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار