

Loading content...
لیکن یہ اس حقیقت کو بھول جاتے ہیں کہ اگر یہ آکسیجن اور ہائیڈروجن والی حقیقت باطنیہ نہ ہوتی تو پانی کہاں ہوتا؟ کیونکہ پانی تو اس کے بغیر ہوہی نہیں سکتا اور جو لوگ صرف حقیقت باطنیہ ہی کو سب کچھ سمجھتے ہیں وہ یہ بات بھول جاتے ہیں کہ اگر یہ پانی نہ ہوتا تو وہ کیسے زندہ رہتے ان کی زندگی کا دارو مدار تو اسی پانی پر ہے کوئی انسان صرف آکسیجن اور ہائیڈورجن کے سیلنڈر پی کر تو زندہ نہیں رہ سکتا کیونکہ حقیقت باطنیہ سے ہم بلاواسطہ استفادہ تو کرہی نہیں سکتے جس چیز کا تعلق خود ہماری ذات سے ہے وہ تو اس حقیقت ِ باطنیہ کا وجود خارجی و ظاہری ہی ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار