

Loading content...
ان میں سے کچھ محسوسی ہیں اور کچھ معقولی ہیں اس بات کو ہم ایک مثال سے دیکھتے ہیں جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ آکسیجن اور ہائیڈوجن کے تعامل سے پانی وجود میں آتا ہے ان کی ایک حجمی نسبت ہوتی ہے جسے ایچ ٹو او H2O سے ظاہر کیا جاتا ہے یعنی پانی کا ایک سالمہ یا مالیکیول آکسیجن کے ایک اور ہائیڈورجن کے دو ایٹموں ( عناصر ) سے بنتا ہے اور جب یہ اس نسبت سے ملتے ہیں تو پانی ہو جاتا ہے عام آدمی اس بات کو نہیں جانتا مگر ایک کیمسٹ Chemist کے ذہن میں پانی کا فارمولاہوتا ہے اس لئے وہ یہ جانتا ہے کہ پانی دو گیسوں کا وجود ِخارجی ہے لیکن عوام کہیں گے کہ پانی ہی ایک حقیقت ہے بلکہ ایک ناقابل تردید حقیقت ہے اور جب کوئی ان سے کہے کہ پانی کا وجود غیر حقیقی ہے تو وہ کیسے مانیں گے کیونکہ وہ تو اسے پیتے ہیںنہاتے ہیں دیکھتے ہیں ان کی زندگی کا دار و مدار اسی پر ہے لیکن یہ پانی بالذات حقیقت نہیں ہے اگرچہ ظاہر میں پانی معلوم ہوتا ہے لیکن اس کا قیام گیسوں کے ایک خاص تناسب پر ہے مگر کیمیادان جانتا ہے کہ حقیقی چیز پانی نہیں ہے وہ دو گیسیں ہیں جن کے عناصر سے یہ پانی وجود میں آیا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار