

Loading content...
دوستو یہ مسئلہ بہت اہم ہے بات یہ ہے کہ یہ ساری چیز یں اسی دنیا میں موجود ہیں بلکہ دنیا کے ہر ایٹم کے اندر عرش بھی ہے اور کرسی بھی ہے اور اللہ جل جلالہ بھی ہے اور حجاب اللہ بھی ہے کیونکہ وہ ذات واجب الوجود ایسی ذات ہے کہ جس سے کوئی ذرہ خالی نہیں ہے اگرچہ لفظ سریت اس کے شایان شان نہیں ہے مگر سمجھانے کیلئے عرض کروں گا کہ وہ ذات واجب الوجود اس دنیا کے ہر ایٹم اور اس کے ہر برقیے میں سریت پذیر ہے اور اس کائنات کی یہ حیثیت ہے کہ جیسے کوئی اسفنج کا ایک چھوٹا سا ٹکڑا سمندر کے پانی کے اندر تیر رہا ہو اور سمندر کا پانی اس کے چاروں طرف بھی ہو اور اس کے اندر بھی وہی موجود ہو بلا تشبیہ اسی طرح جب انسان وصال الی اللہ کا سفر شروع کرتا ہے تو اسے اپنی ذات سے باہر نہیں جانا پڑتا بلکہ وہ اپنی ذات کے اندر ہی اندر سفر کرتا ہے نہ کہ وہ پرواز کرتا ہے یا کسی خلائی شٹل پہ سوار ہوکر آسمانوں کی طرف جاتا ہے بلکہ وہ اپنے اندر جب سفر کرتا ہے اور اپنی ذات کی گہرائیوں میں غوطہ زن ہوتا ہے تو اسے ان حجابات سے سابقہ پڑتا ہے کیونکہ انسان کے اندر ہی اندر سب کچھ ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار