

Loading content...
اس حجاب کے اندر ذات واجب الوجود مخفی و مستور ہوتی ہے اور انسان کیلئے دیدار الہی اسی پاک حجاب اللہ اکبر کی زیارت ہی قرار پاتی ہے ورنہ اس حجاب کے اندر جانا تو کسی کیلئے بھی ممکن نہیں ہے کیونکہ وہاں صاحبِ پردہ کی ذات ہی ذات ہوتی ہے اور اس مقام پر تو کسی کے جانے کی جرأت ہی نہیں ہے اور یہ وہ مقام ہے کہ جہاں نہ کوئی ملک مقرب جا سکتا ہے اور نہ کوئی نبی مرسل نہ کوئی اور کیونکہ وہ مقام حجاب اللہ اکبر ہوتا ہے اور یہی وہ سب سے بڑا پردہ ہے کہ جو ایک طرف تو اللہ جل جلالہ کو اپنے اندر محفوظ رکھتا اور دوسری طرف خود اس کے وجود پر دلیل بھی ہوتا ہے یعنی پردہ خود یہ ثبوت فراہم کرتا ہے کہ اس کی موجودگی بتا رہی ہے کہ کوئی صاحب پردہ ذات جل جلالہ اندر موجود بھی ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار