

Loading content...
حجابات محمودہ میں سے جو حجابات علی ٰ الناظر ہوتے ہیں وہ حجابات خود انسان کے سامنے ہوتے ہیں یا اس انسان پر ڈالے ہوئے ہوتے ہیں لیکن وہ دراصل اس کی بہتری کیلئے ہوتے ہیں اور وہ اس کے ترقی اور سفر کیلئے سنگ ِمیل ہوتے ہیں مگر کسی سنگ میل کو جب منزل قرار دے لیا جاتا ہے تو پھر وہ حجاب اپنے اندر اٹکا لیتا ہے اور آدمی منزل سے محروم ہوجاتا ہے مگر ان میں جانا لازم بھی ہوتا ہے لیکن ان پر رکنا حجاب ہوتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار