

Loading content...
اس دور میں شیعوں میں جو مُستَضعِفِین ہیں ان کے لئے یہی مہلک حجاب ہی حقیقت کے مابین حجاب بناہوا ہے اور ان کی اس کمزوری سے دشمن فائدہ اٹھاتا ہے اور وہ پاک خاندان صلوات اللہ علیھم اجمعین کو یعنی اللہ جل جلالہ کے انوار الہیہ کو بشر کہہ کر انہیں مزید پردوں میں ڈال دیتا ہے اور یہ لوگ بوجہ ِسادگی ان کے دام ِتزویر میں پھنس جاتے ہیں پاک خاندان صلوات اللہ علیھم اجمعین کا ظاہر بھی ان کے باطن پر پردہ ہے اور ان کی ذات سے حقیقی فائدہ ان لوگوں نے اٹھایا ہے کہ جن لوگوں نے ان کے ظاہر کی بجائے ان کے باطن سے رابطہ کیا ہے کیونکہ کئی لوگ ہمارے سامنے ایسے بھی ہیں جنھوں نے تئیس سال تک حضور اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلمکے پیچھے نمازیں پڑھیں مگر ان کی ذات سے روحانی فیض نہ پاسکے اور ان کی حیات ِظاہری تک منافق رہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار