

Loading content...
یہاں ایک ایسے حجاب کا ذکر کرنا ضروری سمجھتا ہوں کہ جو اکثر شیعوں کے ساتھ سارے مخالفین کیلئے بھی باعث ہلاکت بنا ہے وہ ہے پاک خاندان صلوات اللہ علیھم اجمعین کے ظاہر کا پردہ جو ان کے باطن کے سامنے حجاب بنا ہوا ہے کیونکہ جب کچھ لوگوں نے یہ دیکھا کہ یہ ہماری طرح اس دنیا میں چلتے پھرتے ہیں اور ہماری طرح کھاتے پیتے ہیں ہماری طرح انہوں نے بھی بچپن لڑکپن جوانی کے مراحل دیکھے ہیں تو یہ ان کے ظاہر کا معاملہ ان لوگوں کے سامنے حجاب بن جاتا ہے اور وہ ان کے باطن کی طرف دیکھنے کی زحمت بھی گورا نہیں کرتے اور اسی میں الجھ کر رہ جاتے ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار