

Loading content...
ملکوت و نور آئمہ ٔ ہدیٰ صلوات اللہ علیھم اجمعین تک سب کے بارے میں مقام حق الیقین تک پہنچے اور اس کی ابتدا بیان کیفیت سے ہوتی ہے اور اس کی حقیقی منزل حصول کیفیت ہوتا ہے جیسا کہ ایک آدمی کسی ملک میں جاتا ہے اور وہاں جاکر سنتا ہے کہ وہاں ایک بہت ہی لذیذ پھل پیدا ہوتا ہے یعنی اس کا اس پھل کے بارے میں یہ سننا بیان کیفیت کا پہلا مرحلہ ہوتا ہے اور یہاں سے بیان کیفیت شروع ہوجاتا ہے اب اس کے بارے میں انسان تحقیق شروع کردیتا ہے اس کے فوائد سنتا ہے اس پر کتابیں پڑھتا ہے اس کے رنگ ذائقے شکل کے بارے میں ہزاروں تصاویر دیکھتا ہے اس کے بارے میں لاکھوں صفحات پر مبنی کتابیں پڑھتا ہے مگر اس نے کبھی اس پھل کو دیکھنے کی اور چکھنے کی زحمت گوارا نہیں کی جب اس سے کوئی شخص کہتا ہے بھائی آپ نے کبھی وہ پھل کھایا ہے ؟ تو وہ جواب دیتا ہے اس پھل کھانے کی کیا ضرورت ہے اس کے بارے میں ساری معلومات کتابوں میں موجود ہیں اور جتنے کتب اس موضوع پہ میں نے پڑھے ہیں کسی نہیں پڑھے اب مجھے اس پھل کھانے کی کیا ضرورت ہے میں تو اس کے بارے میں پورا پورا عالم ہوں اب اس جاہل کو کون سمجھائے کہ اس ایک پھل کے بارے میں ایک کروڑ کتاب ایک طرف اور اس کی ایک چسکی ( چکھنے کا تھوڑا سا چسکارا ) اس سے زیادہ معلومات بخش ہے مگر اس شخص کے سامنے اس کا علم حجاب بنا ہوا ہے جو حصول کیفیت تک نہیں جانے دے رہا اسی طرح جو دین کے متلاشی لوگ ہوتے ہیں وہ سفر تو درست شروع کرتے ہیں پھر علم دین حاصل کرتے ہیں یہا ں تک تو معاملہ درست رہتا ہے اور پھر جب وہ عملی زندگی میں جا کر تزکیات نفس سے خود عالم ماوریٰ کا مشاہدہ کرنے کی بجائے کتابوں پہ انحصار کرکے بیٹھ جاتے ہیں تو پھر یہ علم ان کے لئے حجاب اکبر بن جاتا ہے وہ ہوتے جاہل ہی
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار