

Loading content...
ایک عارف کا قول ہے کہ جب معرفت کامل ہوجاتی ہے تو وہ تصرفات کی سکت چھوڑتی ہی نہیں انسان ایک عجز محض دریافت کرلیتا ہے اور ایک اپاہج کی طرح وہ تو ردائے کبریائی میں پڑا رہتا ہے اور اپنے امور کیلئے مالک حقیقی کو اپنا وکیل بنا لیتا ہے اور خود آنکھیں بند کرکے پڑا رہتا ہے اگر کوئی مظاہرہ ہوتا ہے تو وہ اس کا نہیں ہوتا بلکہ اس کے وکیل کی کاروائی ہوتی ہے وہ خود تو ایک معذ ورکی طرح ہوتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار