

Loading content...
منزلِ عرفان کے مسافر کیلئے اس بات سے باخبر رہنا ضروری ہوتا ہے کہ اسے حجابات نورانی سے سابقہ پڑے گا تزکیاتِ نفس سے ملنے والا ہر ریٹرن Return ایک حجاب ہے بشرطیکہ وہ اپنی ذات میں مشغول کر دے عبادت و تقویٰ نیکی اچھائیوں کاگھمنڈ یا اعمال پہ بھروسہ مکاشفات و الہام و مناجات کی وجہ سے من میں عجب و افتخار کا پید ا ہونا یا ماضی حال و مستقبل میں جھانکنے کے عمل میں مشغول ہو جانا کشف و کرامات سے کھیلنا بیماروں کو شفا دینا لوگوں کے امور ِ ِدنیا کے انجام دینے میں تصرف سے کھیلنا یہ سب حجابات ہیں یہاں تک کہ مشاہدہ ٔ عرش تک کرنے والوں کیلئے یہ چیزیں بھی ایسا حجاب بنت ہیں کہ برباد کر کے رکھ دیتی ہیں جیسا کہ بلم باعور کا واقعہ ہے کہ وہ اسم اعظم کا جب ورد کرتا تھا اور مراقبہ کرتا تھا تو مشاہدہ ٔ عرش ِالہی کر لیتا تھا مگر وہی بات اس کی ہلاکت کا باعث بن گئی اور اس کا گدھا جنت میں جاپہنچا اور سوار جہنم میں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار