

Loading content...
کا حکم ہوا کہ دونوں جوتیاں اتار دیں یعنی انسان کے پیروں میں دنیا یا عقبیٰ کی بیڑیاں ہوتی ہیں بس یہ بیڑیاں نہیں جوتیاں ہیں انہیں اتنا اہم نہ سمجھیں اتار دیں کیونکہ یہ بارگاہ ِقدس کی حاضری کا مقام ہے جناب موسیٰ علیہ السلام نے جھاڑی میں جلوہ دیکھا سجدہ کیا احکام لئے مگر وہاں پھنسے نہیں چند ساعات وہاں رہے جب جلوہ جھاڑی میں تھا تو انہوں نے اسے وصول کر لیا من میں اقتباس کیا پھر جھاڑی کا اور پہاڑ کا پردہ ہٹ گیا جلوہ ان کی ذات پہ نازل ہو گیا تو وہ پھر وہاں ایک لمحہ بھی نہ ٹھہرے اور مدائن سے مصر کی طرف سفر جاری رکھا پھر وہ جلوہ ہمیشہ ان کے ساتھ رہا جب چاہتے خیمہ ٔ زیارت میں چلے جاتے یا بادل میں یا جس پہاڑ میں چاہتے ہر جگہ اس جلوے کو پھینک کر مخلوق کو اس کی تصویر دکھا دیتے تھے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار