

Loading content...
جو غیر مسلم ہیں مثلًا ہندو بدھ عیسائی وغیرہ تو وہ بھی جب تزکیات سے گزرتے ہیں تو انہیں بھگوان بدھا کرائسٹ میں اللہ جل جلالہ کا جلوہ نظر آتا ہے ان کے حجابات اولیہ اٹھا دئے جاتے ہیں اور وہ بھی دیدار الہی کرتے ہیں مگر وہ ایک پردے پر دیکھتے ہیں اور اسی میں حلول و سرایت کا یقین کر کے منزل مقصود سے محروم رہ جاتے ہیں کیونکہ ان کے لا شعور میں بت ہوتے ہیں بھگوان کے روپ ہوتے ہیں پرشاکیہ منی مہاتما بدھ یا کرائسٹ ہوتا ہے اور وہی پردہ بن جاتا ہے اسی لئے آج بھی ان مذاہب کے لوگ بہ بانگ دہل کہتے ہیں کہ اگر آپ کو یہاں ہم مکاشفات نہ کروادیں تو جو چور کی سزا وہ ہماری سزا اور اس دور میں جومہارشی جی نے مہاشی ٹی وی چینل کھول رکھا ہے وہ تو پہلی بات ہی یہی کرتے ہیں کہ (بھوتل پر سورک کا اوتارن ) یعنی ( اس زمین پرجنت کا نزول ) اور وہ کہتے ہیں کہ آپ اپنے من میں دیوی دیوتاؤں کا مشاہدہ کر سکتے ہیں اور وہ کروا رہے ہیں بات صرف مظہر کی ہے کہ کیا وہ تجلی مجرد بھی ہے یا نہیں اگر نہیں تو وہ کسی کدورت پر متجلی ہوگی جو درست نہیں ہے بلکہ ناقص بھی ہے اور گمراہ کن بھی ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار