

Loading content...
آپ لاکھ کوشش کریں آپ کو کوئی تصویر نظر نہیں آئے گی اس کے بعد آپ اس پروجیکٹر Projector کا رخ سامنے والی سفید دیوار کی طرف کردیں پھر آپ دیکھیں گے کہ آپ کو ایک تصور دیوار پر نظر آئے گی اس کی وجہ یہ ہے کہ جب پروجیکٹر Projector کا رخ فضا کی طرف ہوتا ہے تو اس کی شعاعی تصویر ایک لاکھ چھیاسی ہزار میل فی سیکنڈ سے زیادہ تیزی کے ساتھ فضا میں سفر کرتی جائے گی اگر اس کی روشنی کے سامنے کوئی پردہ کھڑا کر دیں تو وہ اسی پردے پر نظر آنا شروع ہو جائے گی بعینہ نورِ ازل جب انسان کے قلب سری پر اپنی تجلی پھینکتا ہے تو وہ قلب کی گہرائیوں میں اپنے مقام عرش پر مستوی ہونا چاہتی ہے کہ اچانک انسان کی کسی خواہش کا پردہ اس کے سامنے آ جاتا ہے تو وہ تجلی اس پر خد و خال کا مظاہرہ کرتی ہے جس سے اسے اس شخصیت یا چیز میں معشوق ازل کا جلوہ نظر آتا ہے اس لئے عرفاء کہتے ہیں کہ
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار