

Loading content...
اسی طرح انسان جب تزکیات نفس سے لا شعور ِسری میں قدم رکھتا ہے تو من کی کدورتوں میں اسے عکس ِمحبوب نظر آتا ہے اور اس کے بغیر وہ اپنی ذات کو ادھورا محسوس کرتا ہے وہ خود کو نا مکمل شخصیت سمجھتا ہے اور اس کے حصول کواپنی تکمیل تصور کرتا ہے اس طرح وہ اس کیچڑ کو پانی سمجھتا ہے اور اسی کو پینا شروع کر دیتا ہے اور اسی کا ہو کر رہ جاتا ہے اٹھتے بیٹھتے اسی کی یاد میں گم رہتا ہے عرض کرنے کا مقصد یہ ہے کہ حجابات ظلمانی میں حبِ نسا و زنا سے لے کر چھوٹی چھوٹی عادتوں اور خواہشوں تک میں حجاب بننے کی بھر پور صلاحیت موجود ہوتی ہے ہاں جو انہیں اتار پھینکتا ہے وہ بڑھتا جاتا ہے اور جو ان پردوں کی رقصاں تصویروں کو حقیقی سمجھتا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار