

Loading content...
اسی طرح قرآن بھی پردہ بن جاتا ہے قرآن کا ظاہر اس کے باطن کے سامنے حجاب بن جاتا ہے الفاظ مفہوم کے درمیان حجاب بن جاتے ہیں صامت خود ناطق کے سامنے حجاب بن جاتا ہے جیسا کہ میدان صفین میں خوارج کے سامنے صامت ایسا حجاب بنا کہ وہ قرآن ناطق کو سمجھ ہی نہ پائے اسی لئے تو قرآن کریم نے بتادیا ہے کہ مجھ سے ہدایت کی ہر شخص توقع نہ رکھے میں متقین کیلئے ہدایت بخش ہوں اور یہ بھی نہ بھولنا کہ ناطق کے بغیر مجھ پر انحصار نہیں کیا جاسکتا بلکہ یضل بہ کثیرا و یھدی بہ کثیرا اسی طرح سے خود سوچتے جائیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار