

Loading content...
حجابات نورانی لاتعداد ہیں انہیں سمجھانے کیلئے چند ایک کا ذکر تا ہوں جس سے آپ کو معلوم ہوجائے گاکہ وہ کس طرح کا عمل ہوتا ہے اس کے بارے میں پہلے یہ کلیہ بتا دوں کہ ہر وہ اچھائی جسے شرع اور لوگ نیکی کے نام سے موسوم کرتے ہیں اور وہ انسان کو اپنی ذات میں غرق کردے اور مالک سے روک لے وہ نورانی حجاب ہے جیسا کہ عبادت بھی حجاب بن جاتی ہے ہوتا یہ ہے کہ عبادت ِظاہر عبادت باطن کیلئے حجاب بن جاتی ہے یعنی انسان اپنی عبادت میں عبادت باطنی یعنی ولایت کو بھول جاتا ہے تو یہ اس کے لئے حجاب بن جاتی ہے اور آخر کار جہنم جا پہنچاتی ہے اگر یقین نہ آئے تو ابلیس کا مشاہدہ کریں کہ اسے کس چیز نے ہلاک کیا ہے ؟ کیا وہ یہی عبادت نہیں تھی کہ جس نے خلیفتہ اللہ کے سجدے سے روک دیا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار