

Loading content...
اس کی ایک مثال مقدسان نجف کا واقعہ ہے یہ آپ کا بار بار کا سنا ہوا ہے اس لئے اس کا یہاں اعادہ نہیں کرتا لیکن یہ تو آپ جانتے ہیںشہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف نے جب اس مقدس نجف کا بلا بھیجا تو وہ بیوی کے پاس بیٹھا ہوا تھا اور اسے چھوڑنے کو جی نہیں کیا تو عرض کروا دیاکہ آپ تشریف لے جائیں میں آپ سے ملحق ہوجاؤں گا یعنی اس کے سامنے اس کی بیوی ہی ایسا حجاب بنکہ اسے رضوان الہی تک نہ جانے دیا یہ بھی نہیں بھولنا چاہیے کہ اس میں صرف بیوی ہی حجاب نہیں ہوتی بلکہ عورت کیلئے شوہر بھی حجاب بن سکتا ہے اور مرد کیلئے بیوی حجاب بن جاتی ہے یعنی عورت یا مرد جو بھی اپنی جنس مخالف کی محبت میں پھنس جاتا ہے وہ اس کے لئے حجاب ہوتا ہے اور رضوان الہی کیلئے اس سے نکلنا واجب ہوتا ہے ہاں جس کی آنکھوں سے یہ پردے اتر جاتے ہیں تو وہ آگے بڑھ جاتے ہیں جیسے جناب زلیخا سلام اللہ علیھا کا واقعہ ہے کہ جب آخری ایام میں جناب یوسف علیہ السلام نے ان کے سامنے سے حجابات ظلمانی کو ہٹا دیا اور انہیں نور سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ایک جھلک دکھائی تو پھر جناب زلیخا سلام اللہ علیھا نے جناب یوسف علیہ السلام سے منہ موڑ لیا اور وہ خود ان سے بھی بے نیاز ہو گئی کیونکہ اس کے لئے پہلے جناب یوسف علیہ السلام ہی ایک پردہ تھے اور وہ اسی پردے ہی کو سب کچھ سمجھ رہی تھیں جب وہ پردہ اتر گیا تو انہوں نے نور حق کو پالیا جب نور حق کو پا لیا تو پھر جناب یوسف علیہ السلام سے بے نیاز ہو گئی جب یہ بے نیازی آئی تو اس نے اپنی منزل کو پالیا بس پھر وہاں ان کیلئے جناب یوسف علیہ السلام ہی منزل بن گئے کیونکہ نور حق کے مشاہدے کے بعد ان میں نفسانیت فنا ہوگئی اور باقی نورِ عرفان ہی بچ گیا سو اس کے لئے کوئی پردہ ہوتا ہی نہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار