

Loading content...
واقعہ جناب موسیٰ و خضر علیھما السلام میں ہے جہاں جہاں جناب خضر علیہ السلام نے بظاہر کوئی معیوب کام کیا ہے تو اس میں اپنی ذات کا پردہ بنایا ہے جیساکہ کشتی کو عیب لگایا تو فرمایا فارت ان اعیبھا فرمایا کہ میں نے ارادہ کیا کہ اس کشتی کو عیب دار بنا دوں یہاں انہوں نے عیب کو اپنی طرف نسبت دی ہے اور جب مساکین کی دیوار کی تعمیر کے مستحسن کام کا ذکر کیا تو فرمایا فاراد ربک یعنی تمہارے رب نے ارادہ کیا ہے کہ وہ دونوں جوان ہوجائیں تو اپنا خزانہ خود نکالیں یہاں اچھائی کو رب کی طرف نسبت دیدی یعنی عیب میں خو د کو اللہ جل جلالہ کا حجاب بنایا اور خیر میں اللہ جل جلالہ کو اپنا حجاب بنایا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار