

Loading content...
(اا) حجابات ِلطیف میں ایسی چیزیں آجاتی ہیں کہ جو شرعاً گناہ نہیں ہوتیں بلکہ مباح چیزیں ہوتی ہیں انہیں نہ شریعت گناہ کہتی ہے نہ عالمی اخلاقیات انہیں گناہ کانام دیتی ہے مگر وہ حجاب ہوجاتی ہیں ان میں سے اکثر وہ چیزیں ہیں جو شریعت کی رو سے مباح ہی نہیں بلکہ عبادت کا درجہ بھی رکھتی ہیں مگر وہ بھی حجاب بن جاتی ہیں یعنی وہ اس طرح عادت و فطرت میں داخل ہو جاتی ہیں کہ انسان پر حجاب بن جاتی ہیں مثلاً جانور پالنا بھی ایک حجاب بن سکتا ہے جیسے گھوڑا پال لینا گناہ نہیں مگر اس کی فکر جب انسان پر مسلط ہو جاتی ہے تو انسان اس سے غافل نہیں ہوتا اور جب اس سے غافل نہیں ہوتا تو مالک سے غافل ہوجا تا ہے اور یہ غفلت ایک حجاب بن گئی اسی طرح علوم و فنون کا حصول ہے یا حصولِ معاش جو ایک طرح کی عبادت ہے یعنی کسب حلال عبادت ہے بیوی بچوں کی دیکھ بھال عبادت ہے رشتہ داروں کی محبت صلہ رحمی ہے عبادت ہے ہاں جب ان کی خدمت کرنا دماغ پر مسلط ہو جائے تو پردہ بن جاتی ہے اور انسان انہی کا ہو کر رہ جاتاہے تو مالک حقیقی کا نہیں رہتا بس یہ بھی ایک حجاب ہے اور ستر ہزار جو حجابات ظلمانی ہیں ان میں سے 85% اسی قسم کے حجابات لطیف ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار