

Loading content...
باقی آئمہ ہدیٰ علیھم الصلوات و السلام کے بارے ہے کہ وہ میزان الاعمال ہیں ان کی طرح ہمارے شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف ایک تو میزان الاعمال بھی ہیں اور ان کی ایک انفرادیت بھی ہے وہ یہ ہے کہ ان کا جو اسم ِمبارک ہے وہ میزان الحقؐ بھی ہے یعنی اگر حق کو تولنا ہے تو وہ ان کی ذات ہی کے پیمانے پر تلے گا ان کی ہی ذات حق و باطل کا پیمانہ ہے کیونکہ حق کی تکمیل انہی کے دور میں ہونا ہے یہ بھی ایک حقیقت ہے جب تک کوئی جنس میزان سے نہیں گزرتی اس کی درست قیمت کا تعین نہیں ہوتا جب جنس کا وزن ہوجاتا ہے تب اس کی درست قیمت لگائی جاسکتی ہے اور حق ہر زمانے میں موجود رہا ہے اور امیر المومنین علیہ الصلوات و السلام کے بارے میں ہے کہ وہ حق کے ساتھ ہیں اور حق ان کے ساتھ ہے مگر حق کو وہ مقام حاصل نہیں ہو ا جو ان کے لخت جگر صلوات اللہ علیہ کے دور میں حاصل ہونا ہے کیونکہ جب حق اپنے میزان سے گزرے گا تو اس کی حقیقی قیمت متعین ہوجائے گی اور اس کی درست قدر و قیمت یہ ہے کہ اسی کا وجود باقی رکھا جائے اور اس کے غیر کا وجود صفحہ ٔ ہستی سے نیست ونابود کردیا جائے اور یہ اس وقت ہوگا کہ جب ہمارے شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی حکومت کا اعلان ہوگا تو پہلا اعلان ہی یہی ہوگا کہ
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار