

Loading content...
نزول کے بارے میں بھی عرض کرتا چلوں کہ ہبوط اور نزول دو ایسے لفظ ہیں کہ جنہیں ایک ہی معنی میں بولا جاتا ہے مگر ان کے مابین بہت فرق ہے کیونکہ ہبوط بلندی سے پستی کی طرف بہ جبر وقہر و غلبہ آنے کیلئے استعمال ہوتا ہے جیسا کہ جناب آدم علیہ السلام کو اس دنیا میں جبراً بھیجا گیا ان کے اس دنیا میں آنے میں ان کی اپنی مرضی شامل نہ تھی بلکہ مجبورا ً آنا پڑا اسی طرح جو مجبور ا ً بلندی سے پستی کی طرف لایا جاتا ہے اس کے لئے لفظ ہبوط کا استعمال ہوتا ہے لیکن جو اپنی مرضی اور اختیار سے آئے اس کیلئے نزول کا لفظ استعمال ہوتا ہے اس لئے نزول کے لفظ میں عمومیت پائی جاتی ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار