

Loading content...
یعنی حضور اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دو ثقل چھوڑے ہیں کتاب اللہ اور عترت یعنی خالق نے دو پیمانے قرار دئے ہیں اللہ جل جلالہ کی کتاب جو اللہ کے اقوال و گفتار کا مجموعہ ہے اور پاک عترت جو ہے وہ اللہ کے افعال و کردار کا مجموعہ ہے اب انہی سے اعمال و اقوال کا موازنہ ہو گا نہ کہ کسی دو پلڑے والے میزان پر اعمال کو تولا جائے گابلکہ دیکھا یہ جائے گا کہ گفتگو قرآن سے کتنی مطابقت رکھتی ہے اور کردار کتنی حد تک عترتِ طاہرہ صلوات اللہ علیھم اجمعین سے مطابقت رکھتا ہے اسی لئے خالق نے میزان کے لفظ کی جمع کو بھی استعمال فرمایا ہے یعنی میزان ایک ہونے کے باوجودمتعدد وجود بھی رکھتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار