

Loading content...
آپ نے دیکھا کہ یہاں میزانِ الفاظ الفاظی ہی ہے بالکل اسی طرح اعمال کے لئے بھی میزان عملی ہونا چاہیئے نہ کہ مادی اگر اس حقیقت کو سمجھ لیا جائے تو تجسم ِاعمال کے نظرئے پر بحث کرنے کی نوبت ہی نہیں آتی بس اتنا بتا دیا جاتا کہ کسی شخص کے اعمال کو ایک آئیڈیل عامل کے اعمال سے ملایا جائے گا یعنی اعمال کا ایک ذات کے اعمال سے موازنہ کیا جائے گا جتنی اعمال میں مشابہت یا ہم آہنگی ہو گی اتنا ہی عمل زیادہ قابل تحسین ہو گا اور اعمال کا عدم ِتوازن ہی خفت ِاعمال قرار دیا جائے گا اور توازن و تشابہہ فی اعمال ثقل ِ اعمال ٹھہرے گا اور ثقل سے مراد وزن مادی نہیں بلکہ مطابقت فی الاعمال ہے اگر ہم ثقل کے معنی وزن مادی لیں تو پھر ان آیات و احادیث کا کیا ترجمہ کریں گے جن میں یہ اس معنی میں نہیں آیا جیسا کہ
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار