

Loading content...
دوستو اس کیلئے یہ ضروری ہوتا ہے کہ پہلے ایک پیمانہ وضع کیا جائے جیسے ملک میں کوئی ناپ تول کا نظام بنایا جاتا ہے تو ا س میں پہلے ایک سٹینڈرڈ Standard اوزان قرار دئے جاتے ہیں جیسا کہ ماضی میں تولنے کا پیمانہ رتی ماشے تولے کا ایک سٹینڈرڈ Standard پیمانہ موجود تھا اس کے بعد عشاری نظام آیا تو اس میں ان کو منسوخ کرکے گرام کی اکائی پر مبنی ایک پیمانہ ٔ وزن دیا گیا اور پھر اس کے باٹ رائج ہوئے جس سے ملک میں کسی چیز کو تولنے کا عمل شروع ہوا مگر یہ سسٹم مختلف چیزوں کیلئے مختلف ہوتے ہیں جیسا کہ مائعات کو تولنے کا پیمانہ کلو گرام نہیں ہے بلکہ لیٹر ہے لمبائی کو ناپنے کا پیمانہ میٹر ہے اسی طرح آواز کو تولنے کا پیمانہ ڈیسی بل ہے روشنی کا پیمانہ لکس ہیں بجلی کا پیمانہ واٹ ہیں اسی طرح حرارت کا پیمانہ سیٹی گریڈ یا فارن ہیٹ کا ہے یعنی ہر چیز کی ایک اکائی وضع ہوتی ہے اس کے بعد اسی سے کسی چیز کو تولا جاتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار