

Loading content...
مگر ایک اور مسئلہ ابھی باقی تھا یعنی کسی نے کہہ دیا کہ چلو بھائی ہم یہ مان لیتے ہیں اب مسئلہ تو ایک اور مشکل ہے اور وہ ہے صورتِ میزان کا یعنی وہ میزان کیسی ہو گی کیا دو پلڑوں والی ہو گی ؟ یا ریلوے سٹیشن کے فرشی کانٹے کی طرح ہو گی اس کا بڑا سا ڈنڈا نیچے لگ گیا تو وزن بڑھ گیا اور اوپر لگ گیا تو وزن کم ثابت ہوا ـ یا پھر جدید وزن کرنے کی مشین کی طرح ہو گی کہ اس پر گٹھڑی رکھیں گے اور سوئی حرکت کرتے ہوئے ہمیں اعمال کے کلو گرام (K.G.) بتا دے گی یا پھر آج کل پرچی والی مشینیں بھی آ چکی ہیں کہ کوئی شخص اگر وزن معلوم کرنا چاہے تو مشین پر چڑھ جائے اور اس مشین کے دہن مبارک سے ایک کارڈ نکلتا ہے جس پر اس کا وزن تحریر ہوتا ہے اب پتہ نہیں میدان قیامت میں کس قسم کی میزانیں یعنی وزن معلوم کرنے کی مشینیں ہوں گی ؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار