

Loading content...
اس کا جواب ملا کے نیک اعمال ہی تولے جائیں گے سوال ہوا میاں گناہوں کے حساب سے سزا بھی تو ملنا ہے کیا وہ نہ تولے جائیں گے ؟ اس کا جواب دیا گیا کہ وہ دوسرے ترازو میں تولے جائیں گے پھر اعتراض ہوا کہ کیا فرشتے بھی اعمال کاغذوں پر لکھتے ہیں ؟ تو بات نہ بن سکی تو کسی دوسرے نے کہہ دیا بھائی اسے غلط فہمی ہوئی ہے بات یہ ہے کہ اللہ جل جلالہ خود اعمال کو مجسم بنا دے گا اور ان میں وزن بھی پیدا کردے گا بس پھر ترازو پہ تول لئے جائیں گے اس پر کسی نے کہا اللہ جل جلالہ قادر ذات ہے اسے کیا ضرورت ہے کہ اعمال کو مجسم کرے کیا وہ بھی تجسم اور مادی شکل دئیے بغیر نہیں تول سکتا ؟ کیا وہ بھی انسانوں کی طرح مجبور ہے ؟ اس پر کوئی اور بولا کہ بھائی وہ قادر ہے اس لئے تو میں سمجھتا ہوں کہ وہ انہی اعمال ہی میں وزن پیدا کر دے گا اور خود ہی تول لے گا یہ بات تو یہاں ختم ہو گئی
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار