

Loading content...
حقیقت یہ ہے کہ یہ کام کرنے والوںکو یہاں ایک مجبوری بھی لاحق ہے کہ کوئی عام شخص اس وادی میں قدم رکھ بھی کیسے سکتا ہے کہ جہاں ہر طرف اوہام و اجہال کے پردے پڑے ہوں تعصبات کی تاریکیاں خیمہ زن ہوں اور جس قوم کی یہ حالت ہو کہ وہ ترقی کوجرم سمجھتی ہو وہاں کوئی کیسے عرفانیات کی بات کرے اس دور میںجملہ علوم و فنون سفرِ ارتقاء میں عرش کو چھو رہے ہیں مگر یہ علومِ دین ہیں کہ ابھی تک بطلیموسی نظام ِفکر کو عبور نہیں کر سکے اور کلام الہی پر آج بھی علمی بچپن کا مظاہرہ ہو رہا ہے یعنی متشابہات کو وجودی مانا جا رہا ہے ( گاؤ زبان ) کو آج بھی گائے کی زبان سمجھا جا رہا ہے مگر اس کا اعلاج بھی نہیں ہے جو اس کی اصلاح کرنا چاہے گا مفسد کہلائے گا اس پر تفسیر بالرائے کا الزام لگ جاتا ہے چاہے وہ تفسیر القرآن بالقرآن ہی کیوں نہ ہو مسلمین کا یہ رویہ آج بھی جاری و ساری ہے اور آج بھی ناقص العیار لوگوں نے عوام الناس کو الفاظ کی بھول بھلیوں میں الجھا رکھا ہے مثلاً یہی ہمارا عنوانیہ لفظ ہی لے لیں ارشاد قدرت ہے کہ
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار