

Loading content...
یعنی خبردار وہ لوگ اللہ جل جلالہ کے لقا کے بارے میں دھوکے میں ہیں ( کہ انہوں نے کلی مشاہدہ کرلیا ہے ) خبردار وہ ہرشی سے محیط ہے یعنی کسی کے احاطے میں نہیں آسکتا اور جو محیط ہو اس کا مشاہدہ کلی ناممکن ہوتا ہے اس سے ثابت ہوا کہ ماضی میں جو مشاہدات ہوتے رہے ہیں وہ بھی ناقص تھے اور آئندہ بھی ناقص ہوں گے لیکن بہ اختلاف ِظروف ان میں درجات تھے اور انسانی استعدادا ت کے کمال کا زمانہ وہ ہے جب ہمارے شہنشاہ ِمعظم عجل اللہ فرجہ الشریف اس میں اپنی حکومت غائبی کو ظاہر فرمائیں گے اس وقت انسانیت کیلئے ان کی معرفت کمال تک پہنچ جائے گی اور اس وقت انسانی و بشری صلاحیت اور استعداد کے حوالے سے ہر فرد کا ظرف جتنا بڑھانا ممکن ہوسکتا ہے بڑھا دیا جائے گا اور عرفان کو بہ قوت جبری و قہری رائج کردیا جائے گا تو اس وقت جو لقا ء اللہ انسانیت کو نصیب ہوگا وہ کسی بھی وقت میں نصیب ہونا ممکن نہیں ہے پھر بات یہاں تک ختم نہیں ہوگی بلکہ وہاں بھی سلسلہ ٔ دعا و استجابت جاری رہے گا اور کئی تشنگان ِازل وہاں بھی حل من مزید کی آوازیں دیں گے اور دعا کریں گے اللھم اتمم لنا نورنا مالک ہمارے نور کو اور زیادہ کامل فرما تاکہ ہم اور زیادہ مشاہد ہ کر سکیں اس لئے ہم سب کو یہ دعا کرنا چاہیے کہ وہ سنہری دور جلدی آئے اور ہم مومنین ِ مشتاق کو اپنے آقا کی زیارت کا کمال ِ بشریت پہ اعزاز حاصل ہو اس دنیا سے ظلمت کا دور ختم ہو الہی جاہ و جلال کا سمندر اس دنیا پہ موجزن ہوجائے… آمیں یا رب العالمین
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار