

Loading content...
یہ تو میں پہلے عرض کرچکا ہوں کہ ان آئینہ ہائے نور الہی میں جو مشاہدہ ہم کرتے ہیں وہ ہمیشہ ناقص ہوتا ہے کیونکہ وہ ہماری بصارت اور بصیرت کے ظرف کے مطابق ہوتا ہے نہ کہ مشاہدہ کروانے والی ذات کے مطابق کیونکہ جب کوئی برتن زیر آسمان رکھا جائے اور بارش ہوجائے تو وہ بھر تو جاتا ہے مگر اس میں وہی پانی آتا ہے جو اس میں سما سکتا ہے اس سے کوئی برتن یہ دعویٰ نہیں کرسکتا کہ میں نے ساری بارش کو اپنے اندر بھر لیا ہے اسی طرح مشاہدہ ٔ انوار الہی بھی بقدر ظرف ملتا ہے نہ کہ کلی ملتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار