

Loading content...
(2) ُ ُ عارف مستتر وہ ہوتا ہے کہ جو صاحب ِعکس کو اور آئینے کو اور اس آئینے کے مقام ِآئینہ داری کو علیحدہ علیحدہ پہچانتا ہے کیونکہ وہ اپنے مقام و حیثیت اور کمزوری و مجبوری و عدم استعداد کا بھی ادراک رکھتا ہے اور وہ یہ بھی سمجھتا ہے کہ میری مقصود ذات کی بھی یہ مجبوری ہے کہ وہ اس آئینے کے بغیر اپنا دیدار نہیں کرا سکتی اور میری بھی اتنی استعداد نہیں کہ اس کے بلا واسطہ جلوے کا متحمل ہو سکوں تو وہ ان دو مجبوریوں کے پیش نظر اس آئینہ ٔ توحید نما کو وہی پروٹوکول دیتا ہے جو وہ صاحب ِعکس کو دینا چاہتا ہے وہ اس سے اس طرح خطاب کرتا ہے اسی طرح سلیوٹ کرتا ہے جیسے اصل ذات کو کر سکتا تھا وہ ہر رویہ جو ذات کیلئے جائز سمجھتا تھا یا سمجھ سکتا تھا وہ اس آئینے کے سامنے جائز جانتا اور مانتا ہے اور وہ یہ بھی جانتا ہے کہ
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار