

Loading content...
(1) ُ ُ عارف ِسر یہ تو جانتا ہے کہ یہ آئینہ ٔ توحید نما ہمارے شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف ہیں لیکن وہ اس آئینے ہی کو ذات ِواجب الوجود مان لیتا ہے صاحب ِعکس کی صورت کے بجائے اس صورت کو آئینے کی ہی ذاتی صورت مان لیتا ہے جیسا کہ کسی نے جب امیر المومنین علیہ الصلوات و السلام کی ذات میں انوار الہی کا مشاہدہ کیا تو انہیں اللہ جل جلالہ مان لیا اور ان کے مقام ِمظہریت کو بھول گیا اور اس مقام کی حقیقت سے جاہل لوگوں نے اسے کافر کہہ کر سزا دلوادی کیونکہ وہ بالکل جھوٹا نہیں تھا اس نے جو کچھ دیکھا تھا وہی بیان کیا اس کا مشاہدہ درست تھا سمجھ ناقص تھی وہ عرفانیات کی اصطلاح میں ُ ُ طفل تھا نادان بچہ تھا اس پر کوئی حد عائد نہیں ہوسکتی تھی کیونکہ اطفال مرفوع القلم ہوتے ہیں ان کا ہر جرم خطا کے دائرے میں شما ر ہوتا ہے اور بچوں کیلئے قصاص و دیت کچھ نہیں ہوتا حدود وتعزیرات اسلامی سے وہ مارویٰ ہوتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار