

Loading content...
کیونکہ وہ اللہ کے حجت ِمطلقہ ہیں مظہر ِمطلق ہیں اور پھر انہی کی نیابت کی وجہ سے ہر زمانے کا حجت اس مقام پر فائز ہوتا ہے اور ان کے آگے یہ سلسلہ ٔ نیابت چلتا جاتا ہے اسی لئے عرض کروں گا کہ انوار ِالہی کا مظہر حجت زمانہ ہوتا ہے اور نور ِامام کا مظہر ان کا کوئی نائب ہوتا ہے اور نائب کے باطن کا مظہر کوئی اس کا نقیب و حاجز ہوتا ہے یہ وہ سلسلہ ہے کہ جسے نہ سمجھنے کی وجہ سے کافی لوگ بہک جاتے ہیں اور خصوصا ً اس وقت بہکنے کا خطرہ اور بڑھ جاتا ہے جب امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کا نور خودانہی کو اپنا مظہر بنا لیتا ہے اس وقت اگر انسان یہ سوچ لے کہ طور پہ موجود جھاڑی کی کیا اوقات ہے کہ وہ خود کو اللہ جل جلالہ کہے اور میری کیا اوقات ہے کہ میں اس شہنشاہ کے نور کا سہیم بنوں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار