

Loading content...
یہاں ایک بات کہے بناں آگے نہیں جاسکتا اس لئے کہتا ضرور ہوں ہم بھی کبھی اپنا احتساب کرلیں اوراپنے ضمیر سے اپنے بارے میں فیصلہ لے لیں کہ کیا ہم نے دین کو کبھی سنجیدگی سے لیا ہے ؟ کیا ہمیں اس دن کی حاضری کا کبھی احساس ہوا ہے ؟ کیا ہم دین کے بارے میں سنجیدہ ہیں ؟اس دور میں ایک عام آدمی سے لے کر علما و اکابرین تک جس طرح لوگ پیسے کے پیچھے دیوانے ہوکر دوڑ رہے ہیں اور جہاں سے بھی پیسہ ملتا ہے یہ نہیں دیکھتے کہ کیسا ہے ؟ کہاں سے آرہا ہے ؟ حلال ہے یا حرام ہے؟ کیا کھا رہے ہیں کیا پی رہے ہیں ؟ کیااس طرز ِحیات کے باوجود ہم بھی یہ کہہ سکتے ہیں کہ ہم دین کے معاملے میں سنجیدہ ہیں؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار