

Loading content...
مہ لقا کی تراکیب کو جب ہم دیکھتے ہیں تو ہم یہ فورا ً سمجھ جاتے ہیں کہ اس سے کسی ایسی شخصیت کا ذکر مراد ہے کہ جسے دیکھنا گویا چاند کے جلوے کو دیکھنا ہے یعنی جسے دیکھا جائے تو چاند لگے یا خورشید لقا یعنی جو دیکھنے میں خورشید نظر آئے حور لقا یعنی حور لگنے والی شخصیت اسی طرح یزداں لقا کہ جسے دیکھیں تو محسوس ہو کہ ہم اللہ جل جلالہ کا دیدار کر ہے ہیں اگر ہم یزداں لقا یا ایزد لقا کو عربی ادبیات کے تراکیب میں بدلیں گے تو ترکیب بنے گی ُ ُ لقاء اللہ وہ ذات جو اللہ جل جلالہ کے جلوے دکھائے جس کی زیارت اللہ جل جلالہ کے انوار کی زیارت ہو اور وہی آئینہ ٔ توحید نما ہی لقا ء اللہ ہوتا ہے کہ جس میں عوام و خواص اللہ جل جلالہ کے انوار کا مشاہدہ کرتے ہیںاور اس آئینہ ٔ توحید نما کو حجة العصر والزمان کہا جاتا ہے اور یہ عہدہ ہر زمانے کے امام کو حاصل ہوتا ہے اور اس دور میں ہمارے شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف اسی منصب پر فائز ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار