

Loading content...
ہماری نظر کی کم ظرفی مشاہداتی و بدیہی ہے کیونکہ ہم اپنی بصارت کی کم ظرفی کا اس سے اندازہ لگا سکتے ہیں کہ ہمیں اپنی زمین سے اربوں گنا بڑے ستارے اور سیارے بھی کدو کے پھول کے برابر نظر آتے ہیں بلا تشبیہ جب ہم فلک ِولایت میں جن شموس واقمار کا مشاہدہ کرتے ہیں وہ جوکچھ ہمیں نظر آتے ہیں وہ اس سے اربوں گنا بڑے ہوتے ہیں اور ہم ان کی وسعت و جسامت کا جو اندازہ کرتے ہیں وہ ہمیشہ غلط ہی ہوتا ہے اور اس طرح ہم ان کا اندازہ کربھی نہیں کر سکتے کہ وہ کیا ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار