

Loading content...
دوستو کبھی آپ نے رات کو آسمان کا مشاہدہ کیا ہے ؟ اگر کبھی آپ نے آسمان کا مشاہدہ کیا ہے تو آپ یہ بات جانتے ہوں گے کہ جب ہم آسمان کا مشاہدہ کرتے ہیں توپورا آسمان نہیں دیکھ سکتے بلکہ اس کا محدودحصہ دیکھ سکتے ہیں اور جب زمین گردش کرتی ہے تو اس کی گردش کی وجہ سے ہم آسمان کا مزید کچھ حصہ دیکھ سکتے ہیں مگر دس بارہ گھنٹے کی گردش کے بعد اچانک سورج طلوع ہوجاتا ہے اور آسمان کا سارامنظر تحت الشعاع میں چلاجاتا ہے اور ہم آسمان کو کواکب و نجوم سے خالی دیکھتے ہیں حتیٰ کہ چاند جیسا قریبی سیارہ بھی ہم سے غائب ہوجاتا ہے بالکل اس طرح جب ہم فلک ِولایت کا مشاہدہ کرتے ہیں تو اس کا کلی مشاہدہ ہم نہیں کر سکتے بلکہ ہم اس کا ایک محدود حصہ ہی دیکھ پاتے ہیں کیونکہ اس میں ہمارا گردشی نظام نہیں ہوتا بلکہ ہم زمین ِ عنایت و کرم کے ساتھ گردش کرتے ہیں تو مزید کچھ مشاہدہ کر لیتے ہیں مگر وہاں بھی کوئی نہ کوئی سورج گردش کرتا ہوا سامنے آجاتا ہے تو ہم سارے فلک کو خالی پاتے ہیں ہاں یہ بھی ہے کہ جب ہم کسی مقام کا مشاہدہ کر رہے ہوتے ہیں تو اس وقت ہمارے سامنے جو منظر ہوتا ہے وہ ہمارے بقدر ِظرف ِنظر ہوتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار