

Loading content...
اس آیت سے ثابت ہوا کہ جب ہمارے امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف منبر عدل کو زینت بخشیں گے تو اس وقت ہر نبی اپنی امت کے ساتھ حاضر ہوگا اور آپ کے سامنے ان کے فیصلے ہوں گے اور اس وقت گیارہ آئمہ ہدیٰ علیھم الصلوات و السلام اولین و آخرین کے اعمال کے چشم دید گواہ بنیں گے اور شہنشاہ انبیا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلمان کے صداقت کی گواہی دیں گے تاکہ کوئی یہ نہ کہے کہ ہم تو انہیں حاضر وناظر مانتے ہی نہیں اور جب یہ ہمارے اعمال کے وقت حاضر و ناظر تھے ہی نہیں تو ان کی گواہی کیوں دلوائی جا رہی ہے تو اس وقت شہنشاہ انبیا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم فرمائیں گے ہم ما ینطق عن الھویٰ کے مصداق گواہی دیتے ہیں کہ یہ اولین و آخرین بلکہ اسی ہزار آدم کی پوری اولاد کے ہر فرد کے ساتھ اسی طرح رہے ہیں جیسے اللہ ان کی معیت میں رہا ہے اس لئے یہی Eyewitnesses چشم دید گواہ ہی کافی ہیں اور حق فرما رہے ہیں اس کے بعد جملہ مخلوق کا فیصلہ ہوگا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار