

Loading content...
اگلا فقرہ ہے و جیئ بالنبیین یعنی انبیا علیھم السلام کے ساتھ لایا جائے گا یہاں یہ وضاحت تو موجود نہیں ہے کہ کن لوگوں کو لایا جائے گا مگر قرائن سے پتہ چلتا ہے کہ ان کے ساتھ ان کی امتوں کو لایا جائے گا ان کی امتوں کے اخیار اور اشرار دونوں کو لایا جائے گا کیونکہ اس میں یظلومون کا لفظ بتا رہا ہے کہ کچھ لوگوں کو پنش منٹ Punishmentیعنی سزا دی جائے گی اور ان پر ظلم نہیں کیا جائے گا اور اس میں یہ بھی ہے کہ کچھ لوگوں کو ان کی زندگی کی کار کردگیوں کا ثمرہ ملے گا اچھوں کو جزا ملے گی اور بروں کو سزا ملے گی مگر کسی پر ظلم نہیں ہوگا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار