

Loading content...
اس کے بارے میں میں کوئی حتمی بات تو نہیں کر سکتا کہ وہ کتاب مسطور و مکنون کیا ہوگی کیا لارطب و لا یابس والی کتا ب ہوگی یا لما آتیتکم من کتاب و حکمة والی کتاب ہوگی جو انبیا علیھم السلام کو نبوت کے میثاق کے وقت ملی تھی یا لوح ِمحفوظ ہوگی یا کتاب مبین (جو وجود ِامام ہوتا ہے ) والی کتاب ہوگی یا انسان کی اپنی کتاب نفس ہوگی مگر اتنا پتہ ضرور چلتا ہے کہ کوئی ایسی کتاب ہوگی جس میں اولین و آخرین کا مکمل ڈیٹا Data( ریکارڈ ) ہوگا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار