

Loading content...
شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے زمانہ ٔ خروج میں ان کا مقدس نور ہی سارے کام کرے گا یہاں تک کہ ایک کمرے میں دو آدمی بیٹھے ہوئے ہیں ایک آدمی چاہتا ہے کہ میں سو جاؤں اور مجھے ایک دلکش رات کا وقت مل جائے اور دوسرا آدمی چاہتا ہے کہ اسے ایک سنہری دھوپ مل جائے جس میں بیٹھ کر وہ اپنے مالک کا ذکر کرے بس پھر کیا ہوگا ایک ہی کمرے میں امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کا نور ایک کیلئے چاندنی کی روپہلی کرنین نچھاور کرے گا اور دوسرے کو اسی کمرے میں سنہری دھوپ سے لطف اندوز فرمائے گا ایک ہی کمرے میں بیک وقت چمک دار دن بھی ہوگا اور دلنواز چاندنی رات بھی ہوگی اور دونوں یہی سمجھیں گے کہ جو ایک دیکھ رہا ہے دوسرا بھی وہی کچھ دیکھ رہا ہے حالانکہ ایسا نہ ہوگا اسی کا نام اشرقت الارض بنور ربھا ہے یعنی زمین اپنے رب کے نور سے جگمگا اٹھے گی
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار