

Loading content...
اگر صرف ایک لاکھ آدمی بھی فرض کرلیں اور ایک منٹ میں اگر ایک آدمی کو جام عطا ہوجائے تو پھر بھی انہیں کوثر دینے کیلئے 69دن درکار ہیں اور اس وقت کی پیاس کا جو منظر بیان ہوتا ہے و ہ سارے لوگ جانتے ہیں کہ سب لوگ پیاس سے تڑپ رہے ہوں گے اور اس وقت بھی انیس دن تک پینے کو کچھ نہ ملے تو پھر اس سے بڑھ کر ایک انسان کیلئے کیا سزا ہوگی ؟ ہاں اب ایک ہی صورت رہتی ہے کہ شہنشاہ معظم علیہ الصلوات و السلام ایک وقت میں لاکھوں مومنین کے سامنے بیک وقت موجود ہوں اور انہیں آنِ واحد میں سیراب فرما دیں مگر یہاں مشکل یہ ہے کہ آپ تو ان کے چالیس مقامات پہ موجود ہونے سے بھی انکار فرماتے ہیں اب آپ ہی فرمائیے کہ پھر کون سا راستہ اختیار کرنا چاہیے اس میں میرے لئے تو سارے راستے قابل قبول ہیں کیونکہ میں تو انہیں اس بات پر قادر مانتا ہوں کہ وہ لاکھوں کروڑوں بلکہ اربوں کھربوں مقامات پہ بیک وقت موجود رہ سکتے ہیں بلکہ اس کائنات کا کوئی کونا ان کی ذات سے خالی نہیں ہے مشکل تو آپ کیلئے ہے یہ سن کر وہ پریشان ہوگئے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار