

Loading content...
میں بہت ہنسا اور میں نے عرض کی اگر ایسا ہوتو ہمارے لئے اس سے بڑا کوئی اعزاز ہوہی نہیں سکتا کاش ایسا ہو لیکن ایک بات ہے کہ وہاں بر لب کوثر کتنے لوگ ہوں گے؟ انہوں نے فرمایا لاکھوں کروڑوں ہوں گے میں نے عرض کی کہ اگر ہم صرف ایک کروڑ آدمی فرض کرلیں اور ایک آدمی کو جام دینے کیلئے ایک منٹ دے دیا جائے تو سب لوگوں کو سیراب کرنے کیلئے 6900 دن درکار ہیں یعنی جب آخری آدمی کو جام ملے گا تو اس وقت تقریبا ً 19 سال گزر چکے ہوں گے یعنی آخری مومن کو انیس سال بعد جاکر کوثر کا جام ملے گا اب آپ ہی سوچ لیں کہ جس شخص کو انعام میں ملنے والا جام انتہائی پیاس کے عالم میں انیس سال بعد ملے گا کیا یہ انعام ہوگا یا سزا؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار